مجاہد اقبال
پرنسپل، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج گوگیرا، ضلع اوکاڑہ
میں آپ کو کالج ہٰذا میں داخلہ لینے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ عظیم روایات کے حامل اس ادارے میں تعلیم حاصل کرنا آپ کے لیے خوش آئند ثابت ہو۔
"ایمان، اتحاد، تنظیم" قائداعظم کا ایک جامع پیغام ہے جو انفرادی اور اجتماعی طور پر قوم کی کامیابی کی کلید ہے۔ اسی پیغام پر عمل کرتے ہوئے ہم کالج میں طلبہ کی کردار سازی کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں اور ان کی اخلاقی خوبیوں کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس کے نتیجے میں نہ صرف ملی جذبوں کو فروغ ملے گا بلکہ ہم ایک منظم قوم تشکیل دیتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔ اسی طرزِ عمل کی بدولت ہم کالج ہٰذا کو ایک عظیم ادارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
No contents found.
No contents found.
No contents found.
Mujhad Iqbal
PRINCIPAL
GOVERNMENT ASSOCIATE COLLEGE,
GOGERA, OKARA
© GOVT. ASSOCIATE COLLEGE GOGERA 2022-2026
Developed by Paaris Powered by ZEdManSoft
Designed by HTML Codex